امریکی ریاست ایریزونا میں میڈیکل طیارہ گر کرتباہ ، 4 افراد ہلاک

بدھ 6 اگست 2025 08:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) امریکی ریاست ایریزونا میں ایک میڈیکل طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چار افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے نواجو کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ دو انجنوں پر مبنی یہ طیارہ شِنلی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک قریبی ہسپتال سے مریض کو لینے جا رہا تھا اور ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر مقامی طبی عملے کے رکن تھے، جن میں پائلٹ، نرس، پیرامیڈک اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے کہاہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :