ہالی وڈ سٹارسکارلٹ جوہانسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے میں مددگار

بھیڑیوں کو ڈرانے اور انسانی آبادیوں سے دور رکھ کر مویشیوں کو بچانے کے لیے ہالی وڈ فلم میرج سٹوری کے ایک کلپ کا سہارا لیا گی

بدھ 6 اگست 2025 11:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)امریکی محکمہ زراعت کی ایک تحقیق میں ہالی وڈ سٹار سکارلٹ جوہانسن کی آواز بھیڑیوں کو بھگانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔امریکی ریاست اوریگن میں امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے بھیڑیوں کو ڈرانے اور انسانی آبادیوں سے دور رکھ کر مویشیوں کو بچانے کے لیے ہالی وڈ فلم میرج سٹوری کے ایک کلپ کا سہارا لیا گیا ہے۔

2019 کی اس فلم میں اداکارہ سکارلٹ جونسن اور اداکار ایڈم ڈرائیور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اسے 6 آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر فلم کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اس میں جوڑے کے درمیان جھگڑے کے ایک کلپ کو بھیڑیوں کو مویشیوں پر حملے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جا ر ہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ زراعت کے اوریگن میں ایک عہدیدار پال وولف نے امریکی روزنامے کو بتایا کہ بھیڑیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انسان کتنے برے ہیں، ہم تھرمل کیمروں سے لیس ڈرونز کو فضا میں بھیج کر جانتے ہیں کہ تاریکی میں بھیڑیے موجود ہیں یا نہیں، پھر میرج سٹوری کے سین سمیت دیگر آتش بازی، گن شاٹ اور دیگر آڈیوز کو لاڈ سپیکر پر چلاتے ہیں۔اس حکمت عملی کا مقصد بھیڑیوں کو مارنے کی بجائے انہیں ڈرا کر دور رکھنا ہے کیونکہ اس ریاست میں موجود بھیڑیوں کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے، حیران کن طور پر سکارلٹ جونسن اور ایڈم ڈرائیورز کا سین بھیڑیوں کو بھگانے میں انسانوں کی موجودگی جتنا مثر ثابت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی اوریگن کے ایک قصبے میں بھیڑیوں نے 20 دنوں میں 11 گائیوں کو مار دیا تھا جس کے بعد اس حکمت عملی پر عملدرآمد کیا گیا تو اگلے 3 ماہ میں محض 2 جانور ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :