بٹگرام، نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 6 اگست 2025 16:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ضلع بٹگرام میں ریسکیو 1122 کے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر تنویر احمد نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے تمام ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، ڈسپلن، ایمبولینسز، فائر وہیکل، کنٹرول روم ،سٹور روم اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات اور ادویات کو بھی چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کے مسائل سنے اور ان کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے وہیکلز میں خرابی اور ادویات میں کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت کی ۔