انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 6 اگست 2025 16:39

انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر برائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،گزشتہ چھ سال کے دوران تقریباً 12ہزار نئی سائٹس کی تنصیب کی گئی ہے،موجودہ 2جی نیٹ ورک کو 4جی میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،مستند انفراسٹرکچر شئیرنگ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تحریری طور پر بتایا کہ ہر صوبے میں سالانہ 3فیصد آبادی کے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سال بہ سال کی بنیاد پہ کوریج کی جا رہی ہے،سالانہ تقریباً 445نئی سائٹس نصب کی جاتی ہیں۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی (5جی) کے لیے اضافی سپیکٹرم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،آنے والے برسوں میں 5نئی سب میرین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا۔