
سموگ اورموسمیاتی تبدیلی مانیٹرنگ نظام کے مطابق آج لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح بلند رہی
رات کے اوقات میں بھی فضا مکمل طورپرصاف نہیں ہوسکی، درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی رفتار کم رہنے کے باعث آلودگی کے ذرات فضاء میں معلق رہے
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 9 اکتوبر 2025
23:04

(جاری ہے)
حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیپالپور میں محکمہ تحفظِ ماحولیات اور محکمہ زراعت نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو فصل کی باقیات جلانے پر گرفتار کیا۔
محمد یسین نامی شخص نے دھان کی باقیات کو آگ لگائی تھی، جس پر تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر سرکاری حکام اور پولیس موقع پر پہنچے اور 5 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا۔ دھواں اور آلودگی پھیلانے کے واقعات پر پنجاب تحفظِ ماحولیات ایکٹ 1997ء، پنجاب ماحولیاتی تحفظ (سموگ کی روک تھام) قانون 2023ء اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 188 اور 278 کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے یا آلودگی پھیلانے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف فوری اطلاع ہیلپ لائن 1373 پر فراہم کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔ مزید برآں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ پھیلا کر عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ پنجاب کے جدید سموگ اور موسمیاتی تبدیلی مانیٹرنگ نظام کے مطابق آج جمعرات کے روز لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح دن بھر بلند رہی، جبکہ رات کے اوقات میں بھی فضا مکمل طور پر صاف نہیں ہو سکی۔ درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی رفتار کم رہنے کے باعث آلودگی کے ذرات فضاء میں معلق رہے، جس سے شہر کا فضائی معیار متاثر ہوا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق دن کے ابتدائی اوقات میں ’اے کیو آئی‘ (Air Quality Index) 150 سے 160 کے درمیان رہا۔ صبح کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کے اضافے نے آلودگی میں مزید اضافہ کیا۔ بعد ازاں دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہوا کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے سے فضائی معیار میں عارضی بہتری دیکھی گئی اور ’اے کیو آئی‘ 140 سے 150 کے درمیان آگیا۔ تاہم شام کے وقت جیسے ہی درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود ہوئی، آلودگی کے ذرات دوبارہ نچلی فضاء میں جمع ہونا شروع ہوگئے، جس کے باعث ’اے کیو آئی‘ بڑھ کر 160 سے 175 تک جا پہنچا۔ رات 9 بجے کے بعد لاہور کا اوسط ’اے کیو آئی‘ 165 ریکارڈ کیا گیا جو کہ “حساس گروپس کے لیے غیر صحت مند” زمرے میں آتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات 12 بجے سے صبح 3 بجے تک لاہور کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا کی رفتار 3 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث آلودگی کے پھیلاؤ میں مزید کمی اور ’اے کیو آئی‘ میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سموگ کنٹرول کے لیے فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔ آج دن بھر دورانِ کارروائی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، چربی جلانے والے پلانٹس، اور کھلے آسمان تلے کوڑا کرکٹ جلانے کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ماحولیاتی خلاف ورزی یا فضائی آلودگی پھیلانے والی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1373 پر دیں۔ سینئیرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ “فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت، انتظامیہ اور شہریوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ صاف فضا اور صحت مند زندگی ہر شہری کا حق ہے، اس کے لیے تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کوڑا کرکٹ یا فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں، گاڑیوں کی باقاعدہ سروس کروائیں، اور ماسک کے استعمال کو معمول بنائیں۔ ماحول کو صاف رکھنا قومی ذمہ داری ہے، ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ لاہور کو سموگ سے محفوظ بنایا جا سکے۔ محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی اداروں کے مطابق اگر موسم کی یہی صورتحال برقرار رہی تو اگلے 24 گھنٹوں میں بھی فضائی معیار میں خاص بہتری کے امکانات کم ہیں۔ حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو سموگ ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سوڈان: مسجد اور ہسپتال پر حملوں میں 20 شہری ہلاک، یو این کی مذمت
-
ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا ابھی استعفا منظور نہیں کیا
-
سموگ اورموسمیاتی تبدیلی مانیٹرنگ نظام کے مطابق آج لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح بلند رہی
-
مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہہ دیا
-
علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے
-
بس بہت ہوگیا ! دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا
-
چینی میں 300 ارب روپے بناتے وقت ان میں کوئی اختلاف نہیں تھا کیونکہ دونوں کی قیادت کی شوگر ملز ہیں
-
ڈیری فارمرز کا 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے لیٹر فروخت کرنے کا اعلان
-
جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی خبر پر غزہ میں خوشی کا سماں
-
غزہ معاہدہ جنگ کی بجائے سفارت کاری کی طاقت کا مظہر، یو این چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.