گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا ابھی استعفا منظور نہیں کیا

ہوسکتا ہے کہ علی امین کے استعفے پر نئی صورتحال پیدا ہو اور کوئی عدالت چلا جائے، امین پر کل رات تک پریشر تھا کہ استعفا نہ دیں ،سلمان اکرم کے علی امین پرالزامات غلط ہیں، شیر افضل مروت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:31

گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا ابھی استعفا منظور نہیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 اکتوبر 2025ء ) رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا ابھی استعفا منظور نہیں کیا، ہوسکتا ہے کہ علی امین کے استعفے پر نئی صورتحال پیدا ہو اور کوئی عدالت چلا جائے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چاہتے تھے کہ کسی بھی طرح لوگوں کو اسلام آباد لایا جائے، مزید خرابی یہ ہوئی کہ پارٹی بانی کی توقع کے مطابق تحریک نہیں چلا سکی۔

بشری بی بی جیل گئیں تو یہ الزام بھی علی امین گنڈاپور پر لگا دیا گیا۔ بشریٰ بی بی نے 26نومبر کو علی امین پر الزامات لگائے۔ علی امین کے 26نومبر سے بشریٰ بی بی کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔

(جاری ہے)

علی امین تب تک منظور نظر تھے جب تک لوگوں کو اسلام آباد لاسکتے تھے ۔ سلمان اکرم کے علی امین پر الزامات غلط ہیں، سلمان اکرم نے الزام لگایا کہ علی امین وفاق کی پالیسیوں پر چل رہے تھے، کابینہ سے لوگوں کو فارغ کیا تو میں نے منع کیا تھا، یہ ہٹ دھرمی سمجھیں یا اسٹائل علی امین گنڈاپور کسی کا مشورہ نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین پر کل رات تک پریشر تھا کہ استعفا نہ دیں، گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا استعفا منظور نہیں کیا۔ ہوسکتا ہے کہ علی امین کے استعفے کے معاملے پر نئی صورتحال پیدا ہوجائے اور کوئی عدالت چلا جائے۔ مزید برآں ماہر قانون فیصل چوہدری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بانی نے شروع میں کہا کہ علی امین حلقے کی سیاست سے آگے بڑھیں۔ علی امین گنڈاپور کی عدم اطمینان کارکردگی استعفے کی وجہ بنی۔