پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

صوبے بھر میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ رہے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اکتوبر 2025 00:11

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، صوبے بھر میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں10 روز کے لئے دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد 4 سے 5 افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہو گی۔

دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلےمیدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ دفعہ 144 کا نفاذ نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔ عوامی اجتماعات اور لاوڈ سپیکرز کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور شاہراہوں کی بندش کا پلان بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے لیے پولیس کو کنٹینرز کا انتظام کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کنٹینرز و ٹرالر تحویل میں لینا شروع کردیے ہیں۔ کنٹینرز اور ٹرالرز کو تھانوں کی حدود میں شاہراہوں کے کنارے کھڑا کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر مری روڈ راولپنڈی میں راستوں کی بندش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں فیض آباد جنکشن کے قریب کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔