سرگودھا ،تاریخ پیشی پر جانے والے دو موٹر سائیکل سواروں کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بدھ 6 اگست 2025 16:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) تاریخ پیشی پر جانے والے دو موٹر سائیکل سواروں کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور تیز رفتار ڈمپر کے کچل دینے سے ایک نوجوان جانبحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ بھوانہ کے علاقہ کے چک 247 برل کے دو افراد اسد براک اور ربنواز موٹر سائیکل پر تاریخ پیشی پر کا چنیوٹ جا رہے تھے کہ راجباہ خانوآنہ کے مخالفین نے فائرنگ کر کے دونوں موٹر سائیکل سواروں اسد, اور رب نواز سکنہ چک 247 برال کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے جبکہ لاہور روڈ پنڈی بھٹیاں کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے کچل دینے سے نوجوان محمد اخلاق جانبحق دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔