ایران، جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی

بدھ 6 اگست 2025 17:08

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ایران میں جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کیجرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے سزائے موت پانے والے روزبہ وعدی کو عدالتی کارروائی اور سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی ہے۔پھانسی کی سزا پانے والے جاسوس پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران مارے گئے جوہری سائنس دان کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔