بھارتی میڈیا کو بھارتی سرکار نے ہی جھوٹا قرار دے دیا

میڈیا کی پھیلائی گئی خبریں محض افواہیں ہیں جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں، سرکاری نیوز ایجنسی

بدھ 6 اگست 2025 17:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی جھوٹی اور غیر زمہ دارانہ صحافت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی نئی مہم چھیڑ دی۔بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس اور چینلز نے دعوی کیا کہ پاکستان اور بھارت کے جنگی طیارے ایل او سی کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، اور پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے ان دعوں کو فیک نیوز قرار دے کر خود بھارتی میڈیا کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ نہ کوئی غیر معمولی فضائی سرگرمی ہوئی، نہ کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔اے این آئی اور دیگر بھارتی ریاستی اداروں نے بھی واضح کر دیا ہے کہ میڈیا کی پھیلائی گئی خبریں محض افواہیں ہیں جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلی بار نہیں ہوا مودی سرکار کے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ نے نہ صرف عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ خود بھارتی عوام میں بھی اس کے خلاف نفرت پیدا کی۔بھارتی میڈیا اب صرف ایک پروپیگنڈہ آلہ بن چکا ہے جو ریاستی جنگجو عناصر کے اشارے پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے جھوٹ پھیلاتا ہے۔بھارتی میڈیا کا حال یہ ہے کہ اب اس کے اپنے ادارے اور عوام بھی اسے فیک نیوز سمجھتے ہیں اور بھارتی میڈیا اب سچ نہیں، صرف اپنے آقاں کا لکھا اسکرپٹ پڑھتا ہے۔پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، اور بھارتی میڈیا کا مقصد ایل او سی پر عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔