شورکوٹ کے نواحی علاقہ محبوب شاہ چک نمبر 501 میں نوجوان قتل

بدھ 6 اگست 2025 18:57

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) شورکوٹ کے نواحی علاقہ محبوب شاہ چک نمبر 501 میں موٹروے کے قریب جھگڑے پر نوجوان قتل ہوگیا۔ محبوب شاہ کے رہائشی شاہد شاہ نمبردار کا 28 سالہ بیٹا کمال شاہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ ریسکیو 1122 اور شورکوٹ کینٹ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد قتل کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔\378

متعلقہ عنوان :