میپکونے 3 ارب 10 کروڑ روپے کے واجبات اور بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا

بدھ 6 اگست 2025 19:59

میپکونے 3 ارب 10 کروڑ روپے کے واجبات اور بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو سید جواد منصور احمد کے مطابق 31 جولائی 2025ء تک میپکو ریجن میں گھریلو صارفین کے ذمے 2 ارب روپے، کمرشل صارفین کے ذمے 17 کروڑ 30 لاکھ روپے جبکہ سرکاری وفاقی و صوبائی محکموں پر 96 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجبات ہیں جو تاحال ادا نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدم ادائیگی کے باعث ماہانہ ریکوری کی شرح بری طرح متاثر ہورہی ہے، جس کے پیش نظر تمام آپریشن سرکلز کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نادہندہ صارفین کے کنکشن فوری طور پر منقطع کیے جائیں اور رننگ بلز کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ آپریشن سرکلزکے ڈپٹی کمرشل منیجرزاورریونیو آفیسرز متعلقہ نادہندہ محکموں و اداروں کے سربراہان سے فوری رابطہ کر کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ کمپنی کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :