پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخی اور یادگار انٹرنیشنل اوورسیز کنونشن کا بارسلونا میں انعقاد

پوری دنیا پاکستان کے صبرو تحمل اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی دلدادہ ہے، اوورسیز پاکستانی وطن پاکستان سے اپنی حقیقی وابستگی کا عملی اظہار کرتے رہتے ہیں، مقررین کنونشن

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن بدھ 6 اگست 2025 22:29

پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخی اور یادگار انٹرنیشنل اوورسیز ..
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء) پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخ ساز اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد مقامی بڑے ہال میں ہوا ۔ اوورسیز کنونشن میں او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا مہمان خصوصی تھے ۔ اوورسیز کنونشن میں امریکہ ، برطانیہ ، یورپ سے پاکستانی معززین اور اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس کنونشن کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے درمیان رابطہ، معلومات کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا تھا۔

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت اور پاکستان سے ان کی محبت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف ایک پلیٹ فارم ہے جہاں اوورسیز پاکستانی اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے حوالے سے بھی ایک مثبت پیغام دینے کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

 

سید قمر رضا شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا دفاع پاکستان کی مسلح بہادر افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں کیا اس کی کوئی مثال نہی ملتی ۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا پاکستان کے صبرو تحمل اور سپہ سالار سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی دلدادہ ہے، تقریب سے سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم ، قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر ، صدر فیڈریشن فیض اللہ ساہی ، چوہدری ساجد تارڑ ۔ سردار ظہور اقبال ، چوہدری مہر ظہیر اختر ۔ چوہدری مسرت علی ۔سردار صدیق ۔

چوہدری امانت حسین مہر ۔نعیم نقشبندی، ارنستو اور دیگر معززین نے خطاب کیا ۔ حافظ عبدالرزاق صادق اور راجہ مختار سونی نے نظامت کے فرائض ادا کئے ، مقررین نے اپنے خطاب میں دنیا بھر میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں درپیش مسائل پر بات کی اور ان کے حل کے لئے او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ۔ مقررین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ مسلط کی جنگ میں افواج پاکستان کی دلیرانہ فتح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پلیٹ فارم پاکستان اور عالمی سطح پر پاکستانی کمیونٹی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کرتا ہے۔