ڈسکہ، سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے، محمد افضل منشاء

بدھ 6 اگست 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) سیاسی و سماجی شخصیت محمد افضل منشاء نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد بھی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان اپنے اختیارات اور وسائل کا درست استعمال کریں تو ملک میں غربت، بے روزگاری اور نا انصافی جیسے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی مسائل کا حل میری زندگی کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے کام آئیں اور مظلوم و مجبور افراد کی مدد کریں۔ غلام مصطفیٰ قادری، قادری فائونڈیشن والے اور محمد شعیب ملک بھی اس ۔وقع پر یہاں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :