میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ، علاقائی و عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں صحافی برادری پل کا کردار ادا کرتے ہیں، ایس ڈی پی او

بدھ 6 اگست 2025 20:12

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ڈھاڈر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد نے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں ایس ڈی پی او داؤدجان کھوسہ سے ملاقات کی وفد میں عبدالحئی گولہ،غلام فاروق جتوئی اور عرفان علی شامل تھے اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈھاڈر منظور احمد ابڑو بھی موجود تھے ملاقات کا مقصد مقامی سطح پر علاقائی امن و امان کی صورتحال،صحافتی امور میں درپیش مسائل اور پولیس و میڈیا کے مابین ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کرنا تھا ایس ڈی پی او داؤدجان کھوسہ نے پریس کلب ڈھاڈر کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی برادری کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مثبت اور غیر جانبدرانہ رپورٹنگ کی وجہ سے علاقائی و عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں صحافی برادری پل کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے ایس ایچ او منظور احمد ابڑو نے بھی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز پولیس کو بہتر کارکردگی کی طرف رہنمائی فراہم کرتی ہیں اس موقع پر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی نے کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ علاقے میں امن، بھائی چارے، اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں پولیس کا ساتھ دیتی آئی ہے، اور آئندہ بھی معاشرتی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔