ساہیوال، سیاسی جماعت کی حمایت کی رنجش پرنو جوان کو گولی ماردی گئی،مقدمہ درج ،تین ملزم گرفتار

بدھ 6 اگست 2025 21:23

ساہیوال، سیاسی جماعت کی حمایت کی رنجش پرنو جوان کو گولی ماردی گئی،مقدمہ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) نوا حی چک 78 پانچ آ ر میں سیاسی جماعت کی حمایت کی رنجش پر سیف احمد کو گولی مار دی گئی ۔ جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے ۔جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے عمر اسلام رات آٹھ بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھے تھے کہ رانا شکیل احمد کا لو، رانا سد ھیراور اس کا بیٹا حیدر آگئے اور اور انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امیر حمزہ کی جماعت کی حمایت کا مزہ چکھاتے ہیں جس کے بعد رانا شکیل نے اپنی رائفل ریپیٹر رانا سدھیر ریوالور اور حیدر پسٹل نے سیدھی سیف الاسلام اور عمر اسلام پر فائرنگ کر دی جس سے سیف السلام گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو کر گر گیا عمر سلام اور دیگر نے بھاگ کر جانیں بچا ئیں۔

زخمی سیف السلام کو 1122نے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس فتح شیر نے عمر اسلام کی مدعیت میں رانا شکیل، رانا سدھیر اور اس کے بیٹے حیدر کے خلاف مقدمہ 324 اور34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :