سیاسی قیادت کو کورکمانڈر ہاوس، جی ایچ کیو اور ائیر بیس پر حملے کرنا کبھی زیب نہیں دیتا،نیئر حسین بخاری

بدھ 6 اگست 2025 21:19

سیاسی قیادت کو کورکمانڈر ہاوس، جی ایچ کیو اور ائیر بیس پر حملے کرنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات ریاستی اداروں کے خلاف ہوئے سیاسی قیادت کو کورکمانڈر ہاوس، جی ایچ کیو اور ائیر بیس پر حملے کرنا کبھی زیب نہیں دیتا، پی ٹی آئی کو بھی اپنے کنڈکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، پی ٹی آئی کا لیڈر ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے نہ سیاسی اپروچ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے سیاسی پراسیس میں رہتے ہوئے ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات حل کرنا زیادہ مناسب ہوگا، ڈائیلاگ کے بغیر ریلیف نہیں مل سکتا ریاست کو مقدمات واپس لینے کا اختیار ہے صدر مملکت۔

(جاری ہے)

کو سزائیں معافی کا آئینی اختیار حاصل ہے ،اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کسی کا موقف سنے بغیر سزا نہیں دی جانی چاہیے،ہم سمجھتے ہیں تکنینی بنیاودں پر کسی کو ناک آوٹ کرنا مناسب بات نہیں ماضی میں بھی تکنیکی بنیادوں پر سیاسی فائدہ حاصل کرنا سودمند ثابت نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے سزا یافتہ ارکان کے پاس اپیلیٹ فورم پر اپیل کرنے کا آئینی اور قانونی حق موجود ہے، نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے میں ہی ملکی اور جمہوریت کی بقا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے ملک میں سیاسی نظام چلنا چاہیے،جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی قیادت کی سیاسی بصیرت کا مرہون منت ہے پیپلز پارٹی نے ہی ن لیگ اور جے یو آئی کو پارلیمان میں موجود رہنے پر قائل کئے رکھا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں،پیپلز پارٹی نے قیادت اور کارکنوں سے محروم ہونیکے باوجود ہمیشہ آئین کی بالادستی کا موقف اپنایا۔