سکھر پولیس کی تابڑتوڑ کارروائیاں، شہر بھر میں جوا کے اڈوں پر چھاپی, 48 جواری ملزمان گرفتار

بدھ 6 اگست 2025 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سکھر پولیس کی تابڑتوڑ کارروائیاں، شہر بھر میں جوا کے اڈوں پر چھاپی, 48 جواری ملزمان گرفتار، ، مقدمات درج ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ آباد، اے سیکشن، بی سیکشن، سی سیکشن، سائیٹ ایریا, ائیرپورٹ، نیوپنڈ، روہڑی،دادلوء اور پٹنی کی بہترین کارروائیاں کے دوران پولیس ٹیموں کا مخفی اطلاع پر اپنے اپنے حدود میں جوا کے اڈوں پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 48 جواری ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی مختلف اقسام کے گیمز، کیلکیولیٹرز، موبائلز فون اور نقد 31490 کیش برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں زہیب شیخ، حاجی منگٹھار، ظمیر شیخ، فراز شیخ، دلدار شیخ، تنویر بروہی، عبدالسلیم بھیو، ظمیر مٹھیانی، غلام محمد شیخ، علی گل شیخ, محمد عظیم، ولی الدین، عبد الروف، منور علی، ندیم کوسو، حاکم الدین، اعظم سولنگی، ارشاد ڈومکی، زاہد چانڈیو، عبد الرشید، گلشن میرانی، بلاول چوہان، فرحان علی، سبحان علی، علی حسن، منٹھار پنھوار، عاشق چنہ، روشن علی،عمران علی چوہان، غلام سرور، نظام میرانی، حفیظ شیخ اور دیگر شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیموں کی بہترین کاروائیوں پر شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔