عربی ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کے انتخابات ،مولانا فرہاد صدر، مولانا ضیا اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 6 اگست 2025 22:00

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)عربی ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع باجوڑ کے انتخابات میں مولانا فرہاد صدر، مولانا ضیا اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عربی استاذہ کے کثیر تعداد کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خار ٹو میں زیر صدارت سابقہ ضلعی صدر مولانا فضل اللہ منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی کابینہ کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے نصاب عربی میں ترمیمات، عربی اساتذہ کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کے لیے تجاویز، ضلعی تعلیمی افسران سے ملاقات کی ترتیب، مالی معاونت اور دیگر مسائل پر بحث و مباحثے ہوئے، اجلاس کے آخر میں ساتھیوں کے رائے سے متفقہ طور پر مولانا فرہاد ضلعی صدر اور مولانا ضیاء اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، باقی کابینہ صدر و جنرل سیکرٹری ساتھیوں کے ساتھ مشورے کے بعد تشکیل دیں گے۔