یونیورسٹی آف سوات کاچوتھا کانووکیشن اور ریہرسل موخر

بدھ 6 اگست 2025 22:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)یونیورسٹی آف سوات کی جانب سے 8اگست 2025ء کو منعقد ہونیوالا چوتھا کانووکیشن چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر موخر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اسی طرح 7 اگست کو ہونے والی ریہرسل بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، جس سے تمام متعلقہ طلبا و طالبات کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :