لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علا قوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 6 اگست 2025 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تاہم دیگر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ صو با ئی دارالحکو مت لا ہور،راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال،، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب، ملتان، ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران لاہور،راولپنڈی،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح کے علاقوں میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔