راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونیوالے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن صباء ستار اور ایس پی راول محمد حسیب راجہ شامل

بدھ 6 اگست 2025 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب کاانعقادکیاگیا، ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن صباء ستار اور ایس پی راول محمد حسیب راجہ شامل ہیں ،تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار، ریجنل آفیسر سی سی ڈی بینش فاطمہ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سیکورٹی،ایس پی سی آئی اے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید ٖخالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی،ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن صباء ستار اور ایس پی راول محمد حسیب راجہ شامل ہیں تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار، ریجنل آفیسر سی سی ڈی بینش فاطمہ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سیکورٹی،ایس پی سی آئی اے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ی پی او راولپنڈی نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز دیں سی پی سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر ہونے والے افسران نے تعیناتی کے دوران بہت محنت سے کام کیا ایس ایس پی انویسٹیگیشن صباء ستار اور ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی راولپنڈی پولیس کے لیے گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیںسی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :