ڈسکہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپنے بانی کی احتجاجی کال کو مکمل طور پرنظر انداز کیا، سیدہ نوشین افتخار

بدھ 6 اگست 2025 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ تحصیل ڈسکہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپنے بانی کی احتجاجی کال کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے تینوں ٹکٹ ہولڈرز نے 5 اگست کی احتجاج کی کال کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں کی اور پی ٹی آئی کے بچے کھچے کارکن بے یارو مددگار لائحہ عمل کا انتظار کرتے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے تین اہم ٹکٹ ہولڈرز علی اسجد ملہی، حاجی امان اللہ اعوان اور وقاص افتخار بٹ احتجاج سے قبل ہی مبینہ طور پر گرفتاریوں کے خوف سے روپوش ہو گئے تھے۔