کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی8گھنٹوں کے لیئے بند

جام صادق پل کے قریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بند رہے گی، ترجمان

بدھ 6 اگست 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی8گھنٹوں کے لیئے بندکردی گئی ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی میں جام صادق پل کے قریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بندکردی گئی ہے ،لائن کی منتقلی بی آرٹی ییلولائن منصوبے کی سرگرمی کیلئے کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سپلائی بندہونے سے ڈی ایچ اے کے تمام فیز،ڈیفنس ویو،اخترکالونی ، اعظم بستی، قیوم آباد،کلفٹن کی3، 5 اور 6 بلاک متاثرہوئے ہیں۔