امریکا کا روس کے تجارتی شراکت داروں پر مزید ثانوی پابندیاں لگانے کا اعلان

جمعرات 7 اگست 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر مزید ثانوی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے کئی سخت فیصلے سامنے آئیں گے، جن کا براہِ راست اثر روس کے تجارتی شراکت داروں پر پڑے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پ بہت کچھ دیکھیں گے، بہت زیادہ ثانوی پابندیاں آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکاان ممالک کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے گا جو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :