ڈی ایس پی لوئر سوات ٹریفک وارڈن کا ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو کا دورہ

جمعرات 7 اگست 2025 11:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی لوئر سوات ٹریفک وارڈن خان نظر خان نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو کا دورہ کیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے دورہ کے دوران سکول میں ڈرائیونگ سکھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے آنے والے امیدواروں سے ملاقات کی اور ان سے ڈرائیونگ سکول بارے آگاہی حاصل کی۔ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات خان نظر خان نے سکول انچارج سب انسپکٹر عابد الرحمن کے ہمراہ ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ سیکھنے والے امیدواروں کو کورس کے اختتام پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔سکول میں موجود حکام کو بہترین طریقے سے بین الااقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ سکھانے کی ہدایت کی۔