صوبیدار (ر) الطاف حسین کی قیادت میں گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ سے ملاقات

جمعرات 7 اگست 2025 13:41

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) غازیان گلگت بلتستان کی صوبائی مرکزی قیادت نے صدر صوبیدار (ر) الطاف حسین کی قیادت میں گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ سے ان کے دفتر میں ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے آغاز میں سیکریٹری اطلاعات صوبیدار (ر) محمد حسین نے غازیان کے اغراض و مقاصد اور خطے میں ان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی صدر غازیان نے کہا کہ تنظیم کے اراکین نے اپنی جوانیاں ملک و قوم کی خدمت میں گزاری ہیں اور آج بھی وہ معاشرے کے کمزور طبقات، شہداء کے ورثاء اور بیواؤں کی خدمت کو اپنا فرضِ عین سمجھتے ہیں۔

سپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے غازیان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی،غازیان گلگت بلتستان امن، بھائی چارے اور ترقی کے علمبردار ہیں اور اسمبلی کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔