ترک سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے ترک سفیر کو فیصل آباد چیمبرکے دورے کی دعوت

جمعرات 7 اگست 2025 13:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے ترک سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے ترک سفیرعرفان نذیر اوغلو کو فیصل آباد چیمبرکے دورے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات سے معاشی طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان مستقل بنیادوں پر تعلقات کے فروغ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا اورکہا کہ اس سلسلہ میں پاکستان اور ترکی کی سنگل کنٹری ایکسپوز کا انعقادبھی اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

ریحان نسیم بھراڑہ نے بتایا کہ انہوں نے ترک سفیرعرفان نذیر اوغلوسے ملاقات کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم کے پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔صدر فیصل آباد چیمبر نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات میں یقین دلایاکہ ترکی ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔