شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے پر نادرا کے خلاف درخواست ، عدالت نے 18 اگست تک جواب طلب کر لیا

جمعرات 7 اگست 2025 16:23

شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے پر نادرا کے خلاف درخواست ، عدالت نے 18 اگست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے پر نادرا کے خلاف درخواست پر عدالت نے 18 اگست تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ کی تجدید سے انکار پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔عدالت نے نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ارشد الرحمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے اہل خانہ کے شناختی کارڈز جاری ہو چکے ہیں، اس کے باوجود ان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جا رہا، جو کہ بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ "اگر درخواست گزار کے اہل خانہ کو شناختی کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، تو پھر ارشد الرحمان کو کارڈ کیوں جاری نہیں کیا جا رہا نادرا کے وکیل نے عدالت سے مقف اختیار کیا کہ انہیں کچھ مہلت دی جائے تاکہ ریکارڈ چیک کرکے آئندہ سماعت پر مکمل جواب جمع کرایا جا سکے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نادرا کو ہدایت کی کہ وہ 18 اگست تک جواب اور متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کرے۔