حکومتی اقدامات کی وجہ سے معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، پارلیمانی سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹی

جمعرات 7 اگست 2025 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوقومی اسمبلی میں برآمدات میں پیشرفت سے متعلق شازیہ مری کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹی نے کہاکہ توانائی کے بحران اور امن وامان کی صورتحال کے باوجود حکومتی اقدامات کی وجہ سے معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور چین ، یورپی یونین سے ہمارے تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں۔