ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کی عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف کارروائی،غیر رجسٹرڈ کلینک سیل

جمعرات 7 اگست 2025 18:06

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف موثر کارروائی کر کے غیر رجسٹرڈ کلینک سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران کلینک پر عملہ کی قابلیت اور غیرقانونی حیثیت کی نشاندہی ہوتے ہی کلینک فوری طور پر سیل کر دیا گیا، متعلقہ افراد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے عدالت طلب کر لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے عطائی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ کلینکس کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :