سیکریٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد خالد سرپرہ کا تربت کا دورہ

جمعرات 7 اگست 2025 18:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) سیکریٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد خالد سرپرہ نے تربت کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈویژنل انڈسٹری آفس، اسمال انڈسٹریز ٹریننگ سینٹر، زیر تعمیر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر آفس اور منی انڈسٹریل اسٹیٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز کیچ فہد رحیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس دوران سیکریٹری انڈسٹریز نے ڈویژنل آفس میں عملے سے ملاقات کی اور دفتری امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم نے انہیں آفس کے روزمرہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ مسائل سے آگاہ کیا۔بعد ازاں سیکریٹری انڈسٹریز نے اسمال انڈسٹریز ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے ہنر مند افراد سے ملاقات کی اور ان کے ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل سنے۔

اس موقع پر انہوں نے تمام جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء انہوں نے تعلیمی چوک میں واقع زیر تعمیر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر آفس کا بھی معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تعمیراتی پیش رفت اور درپیش رکاوٹوں پر بھی ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :