کیش لیس خیبرپختونخوا کے تحت اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاترمیں ڈیجیٹل آن بورڈنگ رومز قائم

جمعرات 7 اگست 2025 18:34

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اور اسسٹنٹ کمشنر آلائی کے دفاتر میں کیش لیس خیبرپختونخوا کے تحت ڈیجیٹل آن بورڈنگ رومز قائم کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل آن بورڈنگ رومزمیں موبائل والٹ سیٹ اپ اور ایکٹیویشن کیو آر کوڈ کا اجرا،مرچنٹس اور وینڈرز کے لیے ہیلپ ڈیسک، ایپ انسٹالیشن اور رہنمائی، ای میل اکاؤنٹ بنانے اوروائی فائی کنیکٹیویٹی کی سہولیات موجود ہوں گی۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر ڈیجیٹل معاشی سہولیات کو فروغ دینا اور تاجروں، فروشندوں اور شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہے۔ڈیجیٹل آن بورڈنگ روم عوام کیلئے کھلا ہے، تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔