بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے،موسمیاتی مرکز بلوچستان

جمعرات 7 اگست 2025 20:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم قلات، سوراب، مستونگ، خضدار (وڈھ)، بارکھان، کوہلو، ژوب کے کچھ حصوں اور پہاڑی علاقوں اور موسیٰ خیل، زیارت، حب اور ساحلی پٹی بشمول اس کے گردونواح میں جزوی طور پر ہلکی بوندا باندی اور ہوا کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب میں (04.0) ملی میٹر ریلارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریلارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :