وزیر توانائی آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین کی زیر صدارت وزرات توانائی آفس مظفرآباد میں اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 20:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین کی زیر صدارت وزرات توانائی آفس مظفرآباد میں اہم اجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری توانائی وآبی وسائل ارشاد احمد قریشی، چیف انجینئر برقیات ساؤتھ محمد نذیر مغل، چیف انجینئر برقیات نارتھ چوہدری زیاد احمد، سیکشن آفیسر ملک اشفاق احمد اعوان اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ چوہدری خلیل احمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے وولٹیج اور برقیاتی سسٹم کی اپ گریڈیشن، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب، کنڈکٹر اور پولز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوڈ میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس وجہ سے بجلی کے کم وولٹیج کا سامنا ہے اور بجلی کا سسٹم ٹرپ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کی تنظیم نو سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری توانائی وآبی وسائل ارشاد احمد قریشی نے وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔