کے پی کے اور گلگت بلتستان کے ریونیو آفیسرز کا ایل ڈی اے کامطالعاتی دورہ

جمعرات 7 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے پری سروس کورس ریونیو آفیسرزنے ایل ڈی اے ہیڈ آفس جوہرٹاون کامطالعاتی دورہ کیا۔24 رکنی وفد میں خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے تحصیلدار شامل تھے۔اے ڈی جی(یوپی)ایل ڈی اے مدثراحمد شاہ نے وفد کو خوش آمدید کہا اورایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز کی ورکنگ بارے میں آگاہ کیا۔

وفد کے شرکا کو ماسٹر پلاننگ،اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت دیگر سیکشنز بارے بریفنگ میں بتایاگیاکہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کو "لیوایبل" شہر بنانے کیلئے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایل ڈی ا ے سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ پر کام جاری ہے اور ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکا کو ایل ڈی اے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل کیے گئےترقیاتی منصوبوں،ٹاون پلاننگ اور ماسٹر پلان کے متعلق بریفنگ دی گئی اور ریونیو جنریشن بارے اقدامات کے متعلق آگاہ کیاگیا۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ سسٹین ایبل ماڈل ڈویلپمنٹ کے تحت گلبرگ،ٹولنٹن مارکیٹ ،جی ون مارکیٹ اورسبزہ زارمیں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔چیف آفیسر آئی ٹی عبد الباسط نے وفدکوسفٹڈ اورنان سفٹڈ فائلوں کے متعلق بریفنگ میں بتایا۔افسران کے وفدکوڈیجیٹل میپنگ،آن لائن نقشہ جات اور ڈیجیٹل نوٹسزکے اجرا کے متعلق بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں افسران کے وفد نے ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور شرکا کو سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کی ورکنگ اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کیاگیا۔اس موقع پرچیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیف آئی ٹی، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر فنانس سمیت دیگر افسران موجود تھے۔دورے کے اختتام پر وفد کے شرکا کو سووینیئر پیش کیا گیا۔