اوگرا کے زیر اہتمام پاکستان میں لبری کینٹ آئل کے شعبے پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 22:10

اوگرا کے زیر اہتمام پاکستان میں لبری کینٹ آئل کے شعبے پر آگاہی سیمینار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کراچی میں لبریکینٹ آئل کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد کیا جس کا مقصد لبریکینٹ کی بلینڈنگ /ری کلیمیشن، بیس آئل، ایچ ایس ای اور ویسٹ ڈسپوزل کی صنعت میں جدید تکنیکوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔اس تقریب میں اوگرا اتھارٹی کے ممبران اور ماہرین صنعت کو مدعو کیا گیا تاکہ وہ اپنی آراء پیش کریں۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے زوم لنک کے ذریعے شرکت کی اور صنعت میں جدت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اوگرا اس شعبے کی سیفٹی اور ڈیجیٹائزیشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ممبر (آئل)زین العابدین قریشی نے اوگرا ٹیم کے اقدام کی تعریف کی اور تمام شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار لوب آئل سیکٹر کےریگولیٹری رجیم پر آگاہی پر مبنی ہے اور سٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے میں جدت کے ذریعے پیداوری اور کارکردگی کو بڑھائیں۔

(جاری ہے)

مزید شرکا میں صنعت کے ماہرین جن میں شہباز علی، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، کنور مجیب احمد،لیوبریکنٹ ایکسپرٹ سید احسان شاہ رخ، پارکو گونور لمیٹڈ (سابقہ ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ) محمد ساجد، ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ آف پاکستان اور ڈاکٹر محسنہ زبیر، ڈائریکٹر ، پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک-ای پی اے) شامل تھے جنہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی آراء پیش کیں۔ ان موضوعات میں روایتی بلنڈنگ کے طریقوں اور جدید بلینڈنگ کی ٹیکنالوجی کا مختصر جائزہ شامل تھا، موجودہ ریکلیمشن کے نظام اور لوب بلینڈنگ ، ہیلتھ ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ کے ساتھ پاکستان ہائیڈرو کاربن کا کردار بھی زیر غور آیا ۔