رحیم یارخان،سابق ایم این اے 10 لاکھ اور سابق صدر بار نے 5 لاکھ روپے پولیس شہدا ء ویلفیئر فنڈ پیش کیا

جمعرات 7 اگست 2025 22:16

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں سے سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ظفر خان ترین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شہداء پولیس کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے ڈی پی او کوچیک حوالے کیے گئے۔میاں امتیاز احمد نے دس لاکھ جبکہ ظفر خان ترین نے پانچ لاکھ روپے عطیہ کیے۔

(جاری ہے)

چار اگست یوم شہداء پولیس کی تقریب کے دوران سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے دس لاکھ اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ظفر خان ترین شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے پانچ لاکھ روپے کے عطیات دینے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز انہوں نے ڈی پی او عرفان علی سموں سے ملاقات کر کے حسب وعدہ رقوم کے چیک ان کے سپرد کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں کو دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کے مکاتب فکر کی حوصلہ افزائی اداروں کی تقویت کا باعث بنتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :