ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی 41 ڈینگی مریضوں کی خبر کی تردید

جمعرات 7 اگست 2025 22:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں 41 ڈینگی مریضوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ ضلع راولپنڈی میں اب تک صرف 24 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ دیگر 17 کیسز مری سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست اور مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق خبریں شائع کرنی چاہئیں تاکہ عوام میں بے جا خوف و ہراس نہ پھیلے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انسداد ڈینگی مہم کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کی ہدایت پر روزانہ دن اور رات اجلاس منعقد ہو رہے ہیں، جن میں سرویلنس، فوگنگ، سویپنگ اور دیگر انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :