رواں ماہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے تیاریاں تیز

جمعرات 7 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)پاک چین سٹریٹجک مذاکرات کے اگست میں انعقاد کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کریں گے، مذاکرات کیلئے چینی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں اعلی چینی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق سالانہ پاک چین تزویراتی مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، سالانہ تزویراتی مذاکرات میں فریقین دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سٹریٹجک، اقتصادی، سیاسی، دفاعی، سلامتی سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی اور عوامی سطح کے رابطوں پر بھی بات چیت ہو گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے پاک چین سالانہ اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے تیاریاں تیز کر دیں، وزارتِ خارجہ متعلقہ وزارتوں، چینی وزارتِ خارجہ، چینی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :