کمشنر لاہور ڈویژن تبدیل ،ڈپٹی کمشنر کو اضافی چارج سونپ دیاگیا

جمعرات 7 اگست 2025 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے دو افسران کے تبادلے جبکہ ایک افسر کو اضافی چارج سونپنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اورمینیجنگ ڈائریکٹر ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دئیے ۔ دونوں افسران نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 میں شرکت کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر لاہورسید موسیٰ رضا کو کمشنر لاہور ڈویژن کا اضافہ چارج سونپ دیاگیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔