جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جسکے مہمان خاص ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز محمد اختر کھیتران تھے۔پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت ملک مصور نے حاصل کی بعد ازاں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ڈائریکٹر تعلیمات نے پرچم کشائی کی۔

گورنمنٹ سینڈمن بوائز ہائیر سکینڈری اسکول کی بینڈ ٹیم نے اس دوران قومی ترانہ کی دھن بجائی جشن آزادی کے اس رنگارنگ پروگرام میں تقاریر ملی نغمے پوسٹر سازی اور مضمون نویسی کے مقابلے جیسی تقاریب کاانعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ کے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اسکولز کے طلباء اور وطالبات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پوسٹرز سازی کے مقابلے میں گورنمٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاون کی طلبہ مسکان یارمحمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن دہوار کالونی سکول کی طالبہ جویریہ نے حاصل کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اختر کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان چلڈرن اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سرکاری سطح پرآئندہ بھی طلباء وطالبات کیلئے ایسے پروگرام منعقد کئے جاہیں گے۔

انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کیلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے نقد انعامات کابھی اعلان کیا۔اس سے بیشتر سینیر وائس چیئرمین پاکستان چلڈرن اکیڈمی محمدآصف نے اپنے استقبالیہ میں مہمان گرامی اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو پروگرام میں خوش آمدید کیا اور پروگراموں میں بھرپور شرکت پران کاشکریہ ادا کیا اساتذہ کو بھر پور تیاری کروانے پر داد دی۔

اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح بھر پور تیاری کے اساتھ اکیڈمی کے پرگراموں میں حصہ لیں گے۔ وائس چیئرمین نے بتایا کہ اکیڈمی 1976ء سے پوری سرگرمی سے پروگراموں کاانعقاد کررہی ہے اور لاکھوں طلباء اور طالبات اکیڈمی کے پروگراموں میں حصہ بے چکے ہیں اکیڈمی کے بنیادی مقاصد کا ذکر کر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کی ہمارا بنیادی مقصد طلباء کو مختلف پروگرموں کے ذریعے ذمہ دار شہری بنایا جائے اور انہیں محب وطن پاکستانی بنانے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی بنایا جائے۔

اکیڈمی کی جانب سے انہیں روزہ مرہ کے آداب اور اچھا شہری بننے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے اور اکیڈمی اس کیلیے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان معصوم ذہنوں کی رہنمائی کررہی ہے۔ پروگرام کے آخر میں تمام طلباء اور طالبات کو انعامات دیے گئے اور تمام طلباء میں لنچ باکسز تقسیم کئے گئے۔آخر میں مہمامان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد آختر کھیتران ،وائس چیئرمین محمد آصف سیکرٹری جنرل عبدالغفار لانگو اور شرکاء نے یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ پروگرام میں شریک تمام مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی۔