نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ نپرامن استعمال کے حق نکی حفاظت کی جائے، چین

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

ﷺاقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کمیٹی 1540 کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ یہ کمیٹی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ذمہ دار ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری عدم پھیلاؤ کے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نپرامن استعمال کے حق کی مضبوطی سے حفاظت کرے۔

(جاری ہے)

گینگ شوانگ نے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کے فوائد سے استفادہ کرنا تمام ممالک کا جائز حق ہے۔ عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے دوران، بین الاقوامی برادری کو ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر پابندیاں ہٹانے اور پرامن استعمال میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔چینی مندوب نے مزید کہا کہ چین بڑے پیمانے پر تباہی پیدا کرنے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کی تعمیر اور قرارداد 1540 کے نفاذ کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کرتا ہے اور بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے تعاون کو فعال طور پر فروغ دیتا ہی