صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کا لاہور رنگ روڈ کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جمعہ 8 اگست 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے لاہور رنگ روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہیں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے سروس ڈلیوری، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو رنگ روڈ پر روڑڈ کٹس، مسنگ سائن بورڈز کی تنصیب، خراب پورشن کی مرمت، لائٹس کی تبدیلی و سول ورک کاموں، اسفالٹ ورک، پوٹ ہول کی مرمت اور سروس روڈ پر ضروری سپیڈ بریکرز کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ انٹری پوائنٹس پر سپیڈ بریکرز اور ہیلپ لائن کے بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ بارشی پانی کے نکاس کے لیے کور کٹنگ اور رنگ روڈ ڈرین کی ڈی سلٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے ، خراب لائٹس کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے رنگ روڈ کے کنٹرول روم میں جاری سرویلنس کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کی انتظامیہ کے کام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :