چین کوکیمیکلز کی قومی برآمدات میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 201 فیصد اضافہ

جمعہ 8 اگست 2025 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) چین کی جانے والی کیمیکلز کی قومی برآمدات میں رواں سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 201.14 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے محکمہ کسٹمز کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کی جانب سےجنوری تا جون 2025 کے دوران 13.19 ملین ڈالر مالیت کے مختلف کیمیکلز برآمد کئے گئےہیں جبکہ گذشتہ سال 2024 کے اسی عرصہ کے دوران چین نے پاکستان سے 4.38 ملین ڈالر مالیت کے کیمیکلز درآمد کئے تھے ۔ اس طرح گذشتہ سال 2024 کے مقابلہ میں رواں سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران چین کو کیمیکلز برآمدات میں 8.81 ملین ڈالرز یعنی 201 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔