عالمی برادری نے فنڈ ز نہ دیئے کیے تو متاثرین کی مشکلات بڑھ جائیں گی،اقوام متحدہ

مصائب کے شکار مذکورہ کروڑوں افراد بھوک اور دیگر مسائل کا شکار ہوں گے،ترجمان فرحان حق

جمعہ 8 اگست 2025 14:30

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال انسانی بنیاد پر 114 ملین سے زیادہ افراد کو امداد کی فراہمی کے لیے درکار 46 ارب ڈالر میں سے صرف 17 فیصد رقم وصول ہوئی ہے جو کہ تشویشناک صورتحال ہے،بروقت فنڈ ز فراہم نہ کیے گئے تو لوگوں کی بڑی تعداد بھوک اور دیگر مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔

انہوں نے یواین کے ذیلی ادارہ برائے انسانی امداد(اوچا)کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ نصف سے زیادہ سال گزرنے کے باوجود مطلوب فنڈ میں سے صرف 17 فیصد حصہ وصول ہونا تشویشناک امر ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی امداد فراہم کرے،موجودہ صورتحال برقرار رہی تو مصائب کے شکار مذکورہ کروڑوں افراد بھوک اور دیگر مسائل کا شکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :