ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 30 افراد زخمی

زخمی اسپتال منتقل ، مسافروں کودیگر بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا

جمعہ 8 اگست 2025 17:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، واقعے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سے کرمان جانیوالی ٹرین سی ریز کے علاقے میں پٹری سے اتر گئی، واقعے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو بسوں کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔