بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 20 سے زائد کتابوں پر پابندی لگادی

جمعہ 8 اگست 2025 18:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 20 سے زائد کتابوں پر پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکومت نے تقریبا ایسی 25 کتابوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جن میں علیحدگی پسند بیانیے کو فروغ دینے کا مواد موجود ہے۔بھارتی محکمہ داخلہ کے مطابق یہ کتابیں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے، فورسز کو بدنام کرنے اور نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی طرف مائل کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔بھارتی محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس لیے ان کتابوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر ضبط کیا جارہا ہے۔