لاہور میں مون سون بارشوں کا وقفہ، گرمی اور حبس میں اضافہ

کم سے کم درجہ حرارت 29، زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری، ہوا میں نمی 73 فیصد تک پہنچ گئی

جمعہ 8 اگست 2025 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) مون سون بارشوں میں وقفہ آنے کے باعث شہر کا موسم گرم اور حبس زدہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک پہنچ گیا۔ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور حبس سے بچنے کے لیے پانی زیادہ پئیں اور دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔