ہمیش ریشمیا کا اعزاز، بلومبرگ کی پاپ پاور لسٹ میں شامل ہونے والے پہلے بھارتی فنکار

جمعہ 8 اگست 2025 19:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)بھارت کے معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار ہمیش ریشمیا نے ریکارڈ قائم کر دیا، بلومبرگ کی گلوبل پاپ پاور لسٹ میں جگہ بنانے والے پہلے بھارتی فنکار بن گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فہرست میں بیونسے، پوسٹ مالون، سبرینا کارپنٹر، کولڈ پلے اور شکیرا جیسے عالمی موسیقی کے بڑے نام شامل ہیں۔بلومبرگ کی یہ فہرست 7 ڈیٹا بیسڈ میٹرکس پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں حالیہ لائیو شوز سے حاصل ہونے والی آمدن، ٹکٹوں کی فروخت، البمز اور ڈیجیٹل گانوں کی فروخت اور یوٹیوب ویوز شامل ہیں۔ انہی معیارات کی بنیاد پر دنیا کے بااثر ترین پاپ اسٹارز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔